بتادیں کہ وادی میں 20 روزہ چلہ خورد جمعہ سے مسند اقتدار پر جلوہ افروز ہوا۔ چلہ خورد کا دور اقتدار جہاں چلہ کلان سے کم ہے وہیں اس کے دور میں سردیوں کا زور بھی قدرے کم ہی ہوتا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں 3 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
وادی کا بیرونی دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ برابر برقرار و بحال ہے۔ ہائی ذرائع کے مطابق وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل جاری وساری رہی اور گاڑیوں کو جموں سے سری نگر روانہ ہونے کی اجازت ہے۔
وادی کشمیر میں جمعہ کو 20 روزہ چلہ خورد مسند اقتدار پر براجمان ہوا۔ اس دوران چلہ خورد کے پہلے ہی دن وادی میں موسم خشک ہی نہیں بلکہ دن میں ہلکی دھوپ بھی نکل آئی جس سے لوگوں کو محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
لوگوں کا ماننا ہے کہ چلہ خورد کے دوران اگرچہ بھاری برف باری بھی ہوسکتی ہے لیکن زمستانی ہوائوں میں شمشیر کی تیزی نہیں ہوگی اور آبی ذخائر و نل وغیرہ بھی منجمد نہیں ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں مطلع صاف رہنے کی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی درج کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے منفی 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل اور لیہہ میں کم سےیم درجہ حرارت بالترتیب منفی 23.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 14.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔