ETV Bharat / state

Football Tournament In Anantnag اننت ناگ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد - کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے مختلف محکموں

ضلع اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں نیجی ادارے کنول نے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔ مقامی باشندوں میں فٹبال ٹورنامنٹ کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا گیا۔ اسٹیڈیم میں شیدائیوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کوملی۔

اننت ناگ میں فٹبال ٹورنامنٹ  کا انعقاد
اننت ناگ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 7:35 PM IST

اننت ناگ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

اننت ناگ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے مختلف محکموں کی جانب سے درجنوں اسکیمات چلائی جا رہیں ہیں۔ اسی مقصد کے تحت اننت ناگ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں نیجی ادارے کنول نے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں ضلع کے مختلف علاقوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔مقامی باشندوں میں فٹبال ٹورنامنٹ کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا گیا۔اسٹیڈیم میں شیدائیوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کوملی۔

اننت ناگ کے سپورٹس سٹیڈیم میں اس فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل سریبنگر اور اننت ناگ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس کو سرینگر کی ٹیم نے اپنے نام کر دیا سرینگر کی ٹیم نے تین گول لگا کر اننت ناگ کی ٹیم کو شکست دی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بٹ صدر منسپل کونسل اننت ناگ ایس پی اننت ناگ کے علاوہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کے افسران بھی کھیلوں کی حوصلہ افزائی کے لئے میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ریے۔

یہ بھی پڑھیں:Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی

کھلاڑیوں نے کہا کہ وادی کے نوجوانوں کو ایسے پروگراموں میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کےلیے ایک پلیٹ فارم حاصل ہوتا ہے ۔کنول گروپ کے چیئرمین فاروق احمد نے کہا کہ اسطرح کے پروگرام کا مقصد صحت مند اور منشیات سے پاک سماج کی تعمیر بھی ہے ۔ انکے مطابق وہ خود ایک والی فٹبال کھلنے والی کھلاڑی تھے اور فٹبال کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.