پولیس ترجمان کے مطابق 'ہفتے کے روز راج باغ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی کہ لل دید ہسپتال سے ایک نامعلوم شخص نے ایک نوزائیدہ بچے کو اغوا کر لیا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 گھنٹوں کے اندر ہی نوزائیدہ بچے کو ڈھونڈ نکالا اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔'
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'بچے کو اس کے رشتے داروں کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔'
پولیس نے ملزم کی شناخت پوشیدہ رکھتے ہوئے کہا کہ 'ابھی کارروائی جاری ہے۔'