ETV Bharat / state

پہلگام میں سال نو کا جشن - رنگین شام کو یادگار

سال 2019 کو خیرباد اور سال 2020 کا خیر مقدم کرنے کے لیے پہلگام میں ایک شام موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔

پہلگام میں سال نو کا جشن
پہلگام میں سال نو کا جشن
author img

By

Published : Jan 1, 2020, 9:44 PM IST

کشمیر کے مختلف گوشوں سے آئے ہوئے افراد نے اس رنگین شام کو یادگار بنانے کے لیے کچھ حسین پلوں کا سہارا لیا۔

پہلگام میں سال نو کا جشن

اس شام میں جہاں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا جادو بکھیرا اور حاضرین کو محظوظ کیا، وہیں بچوں اور دیگر لوگوں نے بھی موسیقی کی دھن پر اپنے اندر کے فنکار کو باہر لاکر نئے سال کا استقبال کیا۔

لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس موسیقی پروگرام میں حصہ لیا اور حسین و دلکش مناظر کا لطف اٹھایا۔

شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں سال نو کی آمد پر منعقدہ اس پروگرام میں فنکاروں نے جہاں صوفیانہ موسیقی کے سروں کا جادو بکھیرا، وہیں کچھ کم عمر فنکاروں نے بالی ووڈ اور ریپ گانے گا کر حاضرین کو مسحور کر دیا۔

اس پروگرام کا مقصد اگرچہ سیاحتی صنعت کو مزید فروغ دینا تھا لیکن مقامی فنکاروں نے اسے ایک مناسب پلیٹ فارم پاکر اپنے ہنردکھائے۔
واضح رہے کہ کشمیر کے موجودہ حالات میں سب سے زیادہ جنوبی کشمیر کو متاثر ہونا پڑا ہے ایسے میں پہلگام میں شام موسیقی کا اہتمام زخمی دلوں پر مرہم لگانے کی ایک کوشش کے ساتھ ساتھ سیاحتی صنعت کو واپس پٹری پر لانے کے لیے ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔

Intro:Body:

امراوتی کے کسان ناخوش:چندرابابو

حیدرآبادیکم جنوری(یواین آئی) آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ ایک طرف گزشتہ شب نئے سال کی تقاریب منائی گئیں اور ہر کوئی خوش تھا تو دوسری طرف ریاست کے دارالحکومت امراوتی کے کسان خوش نہیں تھے کیونکہ انہوں نے نئے سال کا جشن نہیں منایا۔انہوں نے کسانوں کے اس سلسلہ میں احتجاج کی تصاویر کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے تمام پر زور دیا کہ وہ امراوتی کو دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھنے کے لئے تمام جدوجہد کریں۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.