سال 2021 کورونا وائرس کی وبا کے دوران پابندیوں کے سائے اور نئی امیدوں کے ساتھ نئے سال کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں معروف سیاحتی مقام پہلگام میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد گیا۔
تقریب کا اہتمام محکمہ سیاحت جموں و کشمیر ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور پہلگام ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
اس موقع پر پہلگام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او مشتاق احمد سمنانی مہمان خصوصی تھے، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ، غلام حسن شیخ، محکمہ سیاحت کے محکمہ ایس ڈی ایم، پہلگام اور دیگر افسران کے علاوہ ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز اور ریستوراں کے نمائندے بھی موجود تھے
سی ڈی ای، پی ڈی پہلگام آئے ہوئے سیاحوں کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ پہلگام میں منائے گئے اس نئے سال کو یادگار بنائیں گے۔ انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو ہر طرح کے تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔
پہلگام میں موسم سرما کے قیام سے لطف اٹھانے والے سیکڑوں سیاحوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
شفیع سوپوری سمیت نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مطاہرہ کرتے ہوئے سامعین کو لطف اندوز کرایا۔ وہیں ریڈ ایف ایم کے اینکروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
بعدازاں ایک 'کریکر شو' کا بھی انعقاد کیا، جس میں متعدد سیاحوں نے شرکت کی۔
بتا دیں کہ شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں ان دنوں سیاحوں کی بھاری تعداد موجود ہے اور وہ نیا سال منانے کے لیے یہاں آئے ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا انلاک کا عمل شروع ہونے کے فورا بعد محکمہ سیاحت نے سیاحت کو پٹری پر لانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔