سرینگر: جموں و کشمیر کے سرینگر ہوائی اڈہ انتظامیہ نے مسافروں کی گنجائش کو 6.5 ملین تک بڑھانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ہوائی اڈہ کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک نئے مربوط ٹرمینل کی تعمیر کرنے کا منصوبہ اب آخری مرحلے میں ہے اور اسے موجودہ عمارت سے جوڑا جائے گا۔ New Terminal At Srinagar Airport
عہدیداروں کے مطابق "نئی عمارت کی تعمیر سے ایئرپورٹ کے رقبے میں اضافہ ہوگا جس سے مسافروں کی گنجائش موجودہ 2.5 ملین سے بڑھ کر 6.5 ملین ہو جائے گی۔" انہوں نے مزید کہا کہ ملٹی لیول کار پارکنگ بنانے کا بھی منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں تقریبا ایک ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کی جاسکے گی۔
مزید پڑھیں:
وہیں ڈائریکٹر سرینگر ایئرپورٹ کلدیپ سنگھ نے کہا کہ یہ تجویز ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ "نئی عمارت اور اس سے منسلک کاموں کی عارضی لاگت 1500 کروڑ روپے کی ہوگی۔