ETV Bharat / state

'پارٹی صدر اور نائب صدر سے ملاقات کی اجازت دی جائے' - Jammu delegation

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس پارٹی نے گورنر ستیہ پال ملک سے کہا کہ 'انہیں جموں سے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کے وفد کو پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اور نائب صدر عمر عبد اللہ سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے، جو کہ اس وقت سری نگر میں زیر حراست ہیں'۔

جموں میں ہنگامی اجلاس منعقد
author img

By

Published : Oct 3, 2019, 7:26 PM IST

انہوں نے کہا کہ پارٹی اعلی قیادت سے ملاقات کرنے کے بعد ہی آئندہ کے کاموں کو عمل میں لا سکتی ہے۔
جموں میں مقیم سینیئر رہنماؤں کی نقل و حرکت پر پابندیوں کو ختم کرنے کے فورا بعد شیر کشمیر بھون میں منعقد ایک ہنگامی اجلاس میں پارٹی نے ریاست میں سیاسی صورتحال کے حصول کا تفصیلی جائزہ لیا۔

صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا کے زیر صدارت اس جلاس میں جموں خطے کے ضلع صدور اور صوبائی کمیٹی کے عہدیداران سمیت سینیئر کارکنان نے شرکت کی۔

نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں نے جموں و کشمیر میں گذشتہ دو ماہ کے دوران ہونے والی سیاسی پیشرفت کے پیش نظر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

پارٹی رہنماؤں نے ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ کے علاوہ سینیئر رہنماؤں اور مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے دیگر اعلی رہنماؤں کی مسلسل نظربندی پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا۔

قرارداد میں ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی نظربندی پر شدید مذمت کی گئی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ جو کہ ایک رکن پارلیمنٹ ہیں اور پانچ بار وزیراعلیٰ کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں، ان پر پی ایس اے لگایا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.