ETV Bharat / state

'دفعہ 370 کو بحال کر کے عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے' - جموں و کشمیر کے سبکدوش ہونے والے رکن پارلیمان

راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والے چار اراکین 15 فروری کو سبکدوش ہونے والے ہیں اور آج انہوں نے ایوان بالا میں اپنی الوادعی تقریر کی جس دوران وہاں ماحول جذباتی ہوگیا۔

'دفعہ 370 کو بحال کر کے عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے'

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 4:47 PM IST

راجیہ سبھا سے جموں و کشمیر کے سبکدوش ہونے والے رکن پارلیمان اور پی ڈی پی کے رہنما میر محمد فیاض نے کہا کہ 'میں اس موقع پر مرکزی حکومت خصوصاً وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے اپیل کرتا ہوں کہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے ریاست کا درجہ اور دفعہ 370 کو واپس کرے۔'

'دفعہ 370 کو بحال کر کے عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے'

میر محمد فیاض نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال اور دفعہ 370 کو واپس کر کے جموں و کشمیر کے عوام کا ملک اور جمہوریت پر بھروسہ مضبوط ہوگا اور یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔'

نذیر احمد لاوے نے الوادعی تقریر میں کہا کہ 'جموں و کشمیر جس دلدل میں پھنسا ہوا ہے، اس کا حل یہاں بیٹھے اراکین کو نکالنا ہے۔'

وہیں رکن پارلیمان نذیر احمد لاوے نے کہا کہ 'اب راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر کا صرف ایک ہی نمائندہ رہا لیکن اب جموں و کشمیر کے لیے تمام اراکین کو بات کرنی ہے کہ ان مسائل کو کیسے حل کیا جائے۔'

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں جموں و کشمیر نے بہت کچھ کھویا۔ کشمیر کا سیاحتی شعبہ نقصانات سے دوچار ہے لیکن اب جموں و کشمیر کو ترقی کی راہ پر لے جانے کی ضرورت ہے۔

نذیر احمد لاوے نے ایوان میں کہا کہ جب بھی مجھے موقع ملا، میں نے اپنی بات یہاں پیش کی، چاہے وہ دفعہ 370 یا 35 اے کی منسوخی کے بارے میں ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.