جموں و کشمیر اور لداخ میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا جس میں 3593 مقدمات حل کئے گئے۔
اس قومی لوک عدالت کا اہتمام جموں و کشمیر اور لداخ کے تمام اضلاع میں کیا گیا تھا تاکہ انصاف تک رسائی کا ہدف حاصل کیا جا سکے اور غریب عوام کے ذہنی تناؤ پر قابو پانے میں مدد ملے۔
اضلاع سے موصولہ اطلاع کے مطابق، جموں و کشمیر اور لداخ کے مختلف عدالتوں میں دن بھر قومی لوک عدالت میں 98 بینچوں کے زیربحث کل 5447 مقدمات میں سے 3593 مقدمات نمٹا دیئے گئے۔
سول، فوجداری، مزدوری تنازعات، بجلی اور پانی کے بلوں کے معاملات، اراضی کے حصول، خاندانی معاملات، چیک باونس اور بینک ریکوری کیسز میں 21،49،88،213 روپے معاوضہ / تصفیے کی رقم کے ادا کی گئی۔
ممبر سکریٹری، جموں و کشمیر اور لداخ لیگل سروسز اتھارٹی، ایم کے شرما نے جوڈیشل آفیسرز، سیکریٹریز ڈی ایل ایس اے، ایڈوکیٹس، انشورنس کمپنیوں اور بینکوں کے نمائندوں، عدالتوں اور عمومی خدمات کے اداروں اور عملے کے نمائندوں سمیت تمام شرکا کا تصفیہ میں ان کے عملی انداز کے لئے شکریہ ادا کیا۔