جسکی وجہ سے آج بھی شاہراہ کے مختلف مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ رہیں۔
درماندہ مسافروں کو شدید سردی کے ساتھ دیگر مسائل کا بھی سامنا ہے۔
جبکہ مسافروں جن میں مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی ایک خاصی تعداد شامل ہے نے انتظامیہ پر تعاون فراہم کرنے میں عدم سنجیدگی کا الزام لگایا ہے۔
ادھر قومی شاہارہ کو بحال کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ تاہم جواہر ٹنل کے نزدیک بھاری برف سے پھسلن پیدا ہوگئی ہے جبکہ رامبن اسٹریچ میں بھی کئی مقامات پر چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے اس کام میں روکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں۔
انتطامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کی آمد و رفت بحال کرنے کے بعد درماندہ ٹریفک کو آگے چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ ٹریفک حکام نے مسافروں کو فی الحال قومی شاہارہ پر سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔