’کووڈ-19: نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین خاموش احتجاج کریں گے - جایز مطالبات پورے نہیں
جہاں طبی عملہ دنیا بھر میں اس وقت کووڈ-19 سے نپٹنے کیلئے حکومتوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہے، جموں و کشمیر میں نیشنل ہیلتھ مشن اسکیم کے تحت کام کرنے والے ملازمین اس وقت میں بھی سرکار کی عدم توجہی کا شکار ہے۔
’کووڈ ۱۹ کے بیچ نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین خاموش اجتجاج کریں گے‘
جموں و کشمیر میں نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت 12ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں لیکن گزشتہ ایک دہائی سے زائد سرکار انکے جائز مطالبات پورے نہیں کر رہی ہے.
ان ملازمین کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبات کو لیکر آئندہ بدھ کے روز سے وہ خاموش احتجاج شروع کریں گے، لیکن موجود صورتحال کی وجہ سے ملازمین کام چھوڑ کر ہڑتال پر نہیں جائیں گے۔
نیشنل ہیلتھ مشن ایسوسی ایشن کے ترجمان عبدالرؤف نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں کام کرنے والے 12ہزار سے زائد نیشنل ہیلتھ مشن کے ملازمین 20 مئی سے خاموش احتجاج شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین کی مستقلی، تنخواہوں میں کمی اور دیگر معاملات کو حکومت کی جانب سے متواتر نظر انداز کرنے کی وجہ سے وہ احتجاجی مہم شروع کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 سے نپٹنے میں اگرچہ نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ شانہ بہ شانہ کام کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اُن کے جائز مطالبات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے ملازمین کام چھوڑ ہڑتال پر نہیں جائیں گے لیکن نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین تمام ضلع ہیڈکواٹروں پر بدھوار سے خاموش احتجاجی سلسلہ شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین ہاتھوں میں پلے کارڈ کے علاوہ پی پی ای کٹوں پر بھی احتجاجی نعرے درج کریں گے ۔