ETV Bharat / state

National Girl Child Day Celebrated At Budgam بڈگام میں بچیوں کا قومی دن منایا گیا

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 6:20 PM IST

ضلع بڈگام میں انتظامیہ نے سماجی بہبود محکمہ کے اشتراک سے 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' (بی بی بی پی) پر یک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا۔ یہ سیمینار شیخ العالم ہال میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے انجام دی۔

بڈگام میں بچیوں کا قومی دن منایا گیا
بڈگام میں بچیوں کا قومی دن منایا گیا
بڈگام میں بچیوں کا قومی دن منایا گیا

بڈگام: جموں و کشمیر کے بڈگام میں ضلع انتظامیہ نے سماجی بہبود محکمہ کے اشتراک سے 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' (بی بی بی پی) پر یک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا۔ یہ سیمینار شیخ العالم ہال میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے انجام دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے کہا کہ اس اہم دن کو منانے کا مقصد سماج میں لڑکیوں کی اہمیت سے لوگوں کو واقف کرانا اور لڑکیوں کے ساتھ مساوی برتاؤ کرنا ہے۔

ڈی سی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDG) کو 2030 تک دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے قائم کیا گیا ہے، جس میں خواتین اور بالخصوص لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک بھی شامل ہے۔اہداف کا ہدف-5 خاص طور پر صنفی مساوات اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے سے متعلق ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم ایک لڑکی کو تعلیم دیتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم نے پورے خاندان کو تعلیم دی ہے۔اس حقیقت کو دیکھتے ہوئے کہ ماں بچے کی پہلی اور سب سے بڑی معلم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مذہب نے خواتین کو عزت کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ معاشرے میں بیداری کے ساتھ صنفی اصلاحات کے لئے لڑکیوں کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے دستیاب مواقع سے استفادہ کرنا چاہیے۔ ڈی سی نے کہا کہ موجودہ دور میں طالبات ہر شعبے میں بالخصوص مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لے رہی ہیں۔ خوشحال اور روشن خیال معاشروں کو باصلاحیت خواتین کی ضرورت ہوتی ہے، اس بات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہمیں ہر پہلو سے لڑکیوں کا خیال رکھنا چاہئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر فرحانہ اصغر نے ضلع میں اسکیموں کے بارے میں سامعین کو معلوم فراہم کی۔ انہوں نے مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:16th National Girl Child Day نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر پلوامہ میں تقریب منعقد

بڈگام کے سی ای او مشتاق احمد نے خواتین کی سماجی و اقتصادی ترقی اور مساوات کے لئے بچیوں کی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔سیمینار میں اے ڈی ڈی سی بڈگام، ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر، چیف ایجوکیشن آفیسر، ڈی ایس ڈبلیو او، ڈی آئی او، ڈی ایچ ای ڈبلیو کے تمام متعلقہ سپروائزرز، آنگن واڑی اور آشا ورکرز اور طالبات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.