تقریب کا افتتاح ڈی سی بانڈی پورہ شہباز احمد مرزہ نے کیا جبکہ اس موقع پر طالبات کو سماج کے تیئں حقوق سے روشناس کرایا گیا اور لڑکیوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ’بیٹی بچاو بیٹی پڑھاؤ‘ مہم چلائی جارہی ہے۔
اس موقع پر اس سال پیدا ہوئی لڑکیوں کے والدین کو مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ ایک لڑکی کی بہتر تعلیم ایک کنبے کی تعلیم کے مترادف ہے۔
تقریب سے متعدد عہدیداروں نے خطاب کیا اور بہتر مظاہرہ کرنے والی لڑکیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب کا انعقاد اشا ورکرس، آنگن واڑی، محکمہ صحت و تعلیم کے اشتراک سے کیا گیا۔