ETV Bharat / state

National Conference اننت ناگ میں نیشنل کانفرنس کا ورکرز کنونشن - نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک پارٹی کنونشن

ضلع اننت ناگ کے کنیلون بجبہاڑہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس دوران رکن پارلیمان اننت ناگ ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔

اننت ناگ میں نیشنل کانفرنس کا ورکرس کنونشن

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 11:52 AM IST

اننت ناگ میں نیشنل کانفرنس کا ورکرس کنونشن

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کنیلون بجبہاڑہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس دوران رکن پارلیمان رٹائیرڈ جسٹس حسنین مسعودی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔ کنونشن کے دوران اگلے اسمبلی انتخابات سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقعے پر مقررین نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ایک منظم لائحہ عمل کے تحت پارٹی کی بقا کے لیے جدوجہد میں مصروف ہو جائیں تاکہ مستقبل میں ایک جمہوری نظام کے ذریعہ نیشنل کانفرنس کو جموں کشمیر کے لوگوں کی خدمت کا موقع ملے۔

پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں کشمیر کے کھوئے ہوئے وقار کو دوبارہ واپس دلانے کی اہل ہے۔ ہم اپنی پارٹی کو مضبوط بنائیں گے تو ہمیں اپنا کھویا ہوا وقار مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو غیر آئینی طریقے سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370 کو ختم کرکے اسے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس قدم سے عوام کے بھروسہ اور جذبات کا گھلا گونٹ دیا گیا۔ ترقی میں رکاوٹ کا جواز پیش کرتے ہوئے خصوصی پوزیشن کو ختم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Lok Janshakti ایک لاکھ یاتریوں کے پویتر گھپا کے درشن کرنا نیک شگون

رکن پارلیمان مسعودی نے کہا کہ دیر سے ہی صحیح لیکن سپریم کورٹ نے اس معاملہ کی سماعت شروع کر دی جس پر وہ سپریم کورٹ میں معاملے کی سماعت کا خیر مقدم کرتے ہیں اور وہ عدالت عظمی سے انصاف کی توقع کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.