پلوامہ:ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں آج نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر پلوامہ و سابق ایم ایل اے راجپورہ غلام محی الدین میر کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں عوامی نمائندوں کے علاؤہ دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے ضلع صدر کی نوٹس میں کئی اہم مسائل لائے جن میں بجلی فیس کا اضافہ،پانی اور دیگر کئی اہم مسائل ہیں جن کو حل کروانے کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر ضلع صدر نے علاقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے سبھی جائز مسائل کو ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لایا جائے گا تاکہ عوام کو راحت ملے۔
یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں بی جے پی یونٹ کی جانب سے او بی سی نوجوانوں کے لیے پروگرام کا انعقاد
نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر پلوامہ و سابق ایم ایل اے راجپورہ غلام محی الدین میر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے کارکنان کو ہر وقت ہراساں کیا گیا۔ انہوں نے کہا جہاں عسکریت پسندوں نے نیشنل کانفرنس کے کارکنان کو نشانہ بنایا وہی آج بی جے پی بھی اس طرح کے اقدامات اٹھا رہی ہے جہاں وہ نیشنل کانفرنس کے کارکنان کو ڈرا دھمکا رہی ہے۔