ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس لیہہ یونٹ تحلیل - ر دوسرے اراکین کے جنرل باڈی اجلاس

نیشنل کانفرنس کے لیہہ یونٹ کو تحلیل کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ہفتے کے روز پارٹی کے ایگزیکٹو اراکین اور دوسرے اراکین کے جنرل باڈی اجلاس میں لیا گیا ہے۔

نیشنل کانفرنس لیہہ یونٹ تحلیل
نیشنل کانفرنس لیہہ یونٹ تحلیل
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 2:19 PM IST

پارٹی کے ضلع صدر سیرنگ آنگچک نے میڈیا کو بتایا کہ پارٹی کے تمام ایگزیکٹو اراکین اور دیگر اراکین نے متفقہ رائے سے لیہہ یونٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک صرف پارٹی یونٹ کو تحلیل کیا گیا ہے آئندہ کے بارے میں فی الوقت کوئی دوسرا فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

اس موقع پر کونسلر لیہہ پی وانگڈن شونو نے بھی اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی یونٹ کو بہ اتفاق رائے تحلیل کیا گیا ہے۔

جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سینئر صدر نیشنل کانفرنس لیہہ، نائب صدر، یوتھ صدر، خواتین ونگ کی نائب صدر خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.