بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بارہنولہ ضلع کے سوپورمیں واقع محمد سوشل ویلفیئر کی جانب سے نشہ مکت بھارت مہم کے تحت نوجوانوں میں نشے کے استعمال کے خلاف بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ سینکڑوں لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔۔
ذرائع کے مطابق محمد سوشل ویلفیئر سوپور کی جانب سے نشا مکت بھارت کے عنوان پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا اور اس میں کافی بچوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر اے ڈی سی سوپور شبیر رینا کے علاوہ ایس ڈی پی اہ سوپور رییس احمد کے ساتھ ساتھ تحصیل سوشل ویلفیئر افسر سوپور فیاض احمد موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Illegal Construction in Ganderbal عدالت کے حکم کے باوجود گاندربل میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری
اس دوران فیاض احمد نے کہا کہ ہم سوپور کے مختلف اسکولوں میں لگاتار اس قسم کے پروگرام کر رہے ہیں اور ہم کو امید ہے کہ یہاں فراہم کی گئی جانکاری اور بیداری کے بدولت بچے نشے سے دور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کو نشہ سے پاک بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے لئے ہم آگے بھی اس طرح کے پروگرامز کرتے رہیں گے۔ نوجوانوں سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ نوجوانوں کی مدد سے ہی معاشرے کو نشہ سے پاک بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔