جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس میں ایک فوجی اہلکارہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوارن نائک انیش تھامس فوجی اہلکار کی موت ہوگئی۔
بتادیں کہ ہلاک شدہ فوجی اہلکار نائک انیش تھامس سندربنی سیکٹر میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے تاہم پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران ان کی موت واقع ہوئی۔
واضع رہے کہ آئے دن پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے فوجی اہلکاروں سمیت عام شہری بھی ہلاک ہوتے ہیں ۔
حکومت کو اس تعلق سے کوئی ٹھوس قدم اٹھانا چاہئیے تاکہ اس طرح کی کوئی کاروائی میں بے قصور کی جانیں ضائع نہ ہوں۔