ETV Bharat / state

کولگام: نائب تحصیلدار کے ساتھ مار پیٹ، مقدمہ درج - نائب تحصیلدار مشتاق احمد

گزشتہ چند دنوں میں جنوبی کشمیر میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں کچھ شرپسند عناصر نے سرکاری افسر کو ان کے ہی گھر میں جبراً دستاویز پر دستخط کرنے کے معاملے میں مارا پیٹا تھا یہاں تک کہ ان کے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔

کولگام: نائب تحصیلدارکے ساتھ مار پیٹ، مقدمہ درج

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 7:37 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بوگنڈ علاقے میں اُس وقت حالات کشیدہ ہوئے جب گاؤں میں زمین کے معاملے کو لے کر نائب تحصیلدار مشتاق احمد شیخ پر دو مقامی لوگوں نے حملہ کر دیا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گاؤں میں دو کنبوں کے درمیان زمین معاملے کو لے کر فیصلہ چل رہا تھا اور محکمۂ مال کے نائب تحصیلدار سرکاری لوازمات کے ساتھ اپنے فرائص انجام دے رہے تھے۔ اگرچہ دونوں کنبوں میں فیصلہ ہونے ہی والا تھا۔ تاہم گاؤں کے ایک مقامی پولیس اہلکار رؤف احمد ڈار جو پولیس میں بحثیت کانسٹیبل کام کر رہا ہے اور ان کے ایک اور ساتھی نے مل کر سرکاری ملازم پر حملہ کیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق نائب تحصیلدار کے ساتھ مار پیٹ کی گئی اور مقامی لوگوں کی مدد سے نائب تحصیلدار بال بال بچ گئے۔

علاقے کے لوگوں کے مطابق مقامی پولیس اہلکار گاؤں میں بلاوجہ ہر کسی کے کام میں مداخلت کرتے ہیں اور اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں جس سے لوگوں کے دلوں میں ڈر پیدا ہو۔

اُدھر محکمۂ مال کے اسسٹنٹ کمشنر رینو میر امتیاز العزید نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو فون پر بتایا کہ سرکاری ملازم پر اس طرح سے حملہ ہونا بالکل برداشت سے باہر ہے اور جلد ہی ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

محکمۂ مال کے افسران نے سرکاری ملازم پر حملے اور بدسلوکی کو لے کر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی۔

اُدھر ایس ایس ایس پی کولگام گورندر پال کے مطابق سرکاری ملازم کے ساتھ بدسلوکی کو لے کر ایک کیس درج کیا گیا اور معاملے کی تحقیات شروع کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں جنوبی کشمیر میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں کچھ شرپسند عناصر نے سرکاری افسر کو ان کے ہی گھر میں جبراً دستاویز کو دستخط کرنے کے معاملے کو لے کر مارا پیٹا یہاں تک کہ ان کے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی اور اس دوران ان کی ماں شدید زخمی ہوئی تھی۔

اُدھر محکمۂ مال کی ایسوسی ایشن نے سرکاری ملازم پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کشمنر کولگام شوکت اعجاز بٹ اور لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

راجیہ سبھا رکن نظیر احمد لاوے، سابق رکن اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے معاملے کو لے کر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح سرکاری ملازم کے ساتھ بدسلوکی کرنا انسانیت کے خلاف ہے کیوںکہ سرکاری افسر اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔

انہوں نے لیفٹیںنٹ گورنر انتظامیہ اور پولیس کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقامی پولیس اہلکار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں جس نے ایک سرکاری ملازم کے ساتھ بدسلوکی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.