جموں و کشمیر کے دارالحکومت جموں میں کورونا وائرس کی معاملے میں تیزی اضافہ ہورہا ہے وہیں روزانہ 35 سے زائد اموات بھی درج کی جارہی ہیں۔
اس کے پیش نظر جموں میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کس طرح سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ اس وبا سے تحفظ کے لئے احتیاطی تدابیر کا خیال رکھ کر کام کررہے ہیں۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جموں میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سنجوگتیا سوڈان سے گفتگو کی۔
ڈاکٹر سنجوگتیا سوڈان نے کہا کہ جموں میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کو احتیاتی تدابیر کے لئے پی پی ای کٹ اور سینیٹائزر مہیا کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں کووڈ کے 4356 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں 1771 جموں سے جب کہ دیگر 2585 کشمیر سے آئے ہیں۔
وہیں اس وبا سے اب تک 55 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، جن میں 35 جموں میں جب کہ 20 کشمیر میں واقع ہوئی ہے۔ جب کہ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ڈاکٹرز کی بھی موت واقع ہوئی ہے۔