شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ بارہمولہ کی جانب سے فروٹ منڈی سوپور میں ویلکل انسپکشن کیمپ 2020 کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر اے آر ٹی او بارہمولہ مبشر خان کے ہمراہ موٹر وہیکل انسپکٹر ماجد احمد شاہ نے فروٹ منڈی کا دورہ کر کے فروٹ گروورس اور ٹرانسپورٹرس کے ساتھ بات کی اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ ہر مشکل وقت میں ان کا محکمہ کی طرف سے تعاون ملے گا۔
پُل کی عدم دستیابی سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا
مبشر خان نے بتایا کہ میری کوشش رہے گی کہ تحصیل لیول تک ایک ایک کیمپ دفتر قائم کیا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تاہم سوپور فروٹ منڈی میں فروٹ گروورس اور ٹرانسپورٹرس نے سرکار اور اے آر ٹی او بارہمولہ مبشر خان کا شکریہ ادا کیا کیونکہ انہوں نے از خود فروٹ منڈی کا جائزہ لیا اور ٹرانسپورٹرس کے مسئلے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی۔