ETV Bharat / state

کشمیر میں محرم کے جلوس عزاء برآمد

وسطی کشمیر کے قصبہ ماگام کے مختلف علاقوں میں محرم کے سلسلے میں جلوس عزا و ذوالجناح شریف کے جلوس برآمد کئے جارہے ہیں۔

کشمیر میں محرم کے جلوس عزاء برآمد
کشمیر میں محرم کے جلوس عزاء برآمد
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 11:22 AM IST

وادی کشمیر کے شہر و دیہات میں آباد شیعہ بستیوں کے اندر جلوس عزاء نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میں محرم کے جلوس عزاء برآمد

اس سلسلے میں شمالی کشمیر اور وسطی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جلوس عزاء نکالے گئے جن میں عقیدت مندوں کی خاصی تعداد نے حصہ لیا اور امام عالی مقام کے تئیں اپنے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

وسطی کشمیر کے قصبہ ماگام کے مختلف علاقوں میں محرم کے سلسلے میں جلوس عزا و ذوالجناح شریف کے جلوس برآمد کئے جارہے ہیں۔

جلوس عزا کے دوران سینکڑوں عزادار ان مجالس میں شرکت کرکے امام عالی مقام حضرت امام حسین کی یاد میں ماتم منا رہے تھے۔

قصبہ ماگام میں سرینگر گلمرگ روڑ پر ایک بڑا جلوس عزا برآمد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عزاداران امام حسین نے شرکت کی وہیں دوسرے علاقوں میں جن میں احمد پورہ، نوری پورہ وغیرہ شامل ہیں، میں بھی جلوس برآمد کئے گئے جس میں عزادارنِ کی خاصی تعداد موجود تھی۔

اس دوران عزاداران نواسہ رسولؐ امام حسین کی شہادت کو یاد کرکے نوحہ خوانی، سینہ زنی، سوز اور سلام کے علاوہ روایتی مرثیہ خوانی پیش کی۔ اور شہدائے کربلا سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔

ادھر شمالی کشمیر کے مختلف شیعہ آبادی والے علاقوں میں بھی جلوس عزاء نکالے جارہے ہیں اور ان جلوسوں کا سلسلہ چودہ محرم تک جاری رہے گا۔

خیال رہے ماہِ محرم کے پہلے چودہ دنوں کے دوران شیعہ آبادی والے علاقوں میں اکثر ایسے جلوس عزا بر آمد کئے جاتے ہیں اور ان ایام کے دوران شب و روز عزاداری کی مجالس برپا ہوتی ہیں جن میں عزاداران امام حسین علیہ السلام شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امسال کورونا وائرس کے پیش نظر نکالے جارہے جلوسوں کے دوران عزادارانِ گائیڈ لائنز پر مکمل طور پر عمل کررہے ہیں۔

دائرہ حسینی کے دوران ہر فرد نے ماسک پہنا تھا اور ایک دوسرے سے کافی دوری اختیار کر رکھی ہیں اور اس طرح سے عزاداری کا ایک مہذب طریقہ اپنانے کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.