کولگام - محمد پورہ کی خستہ حال سڑک کے باعث ڈرائیوروں، مسافروں اور مقامی باشندوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ڈرائیوروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’خستہ حال روڈ پر چلنے سے ہماری گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچنے کے علاوہ مسافروں کو بھی سفر میں پریشانیاں پیش آتی ہیں۔‘‘
ڈرائیوروں کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ اس سڑک پر گاڑی خراب ہونے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ خستہ حال سڑک پر سفر کے دوران مریضوں خاص کر حاملہ خواتین کو اذیت پہنچتی ہے۔
اس حوالے سے مقامی باشندوں، ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے خستہ حال سڑک کی جلد از جلد مرمت کرنے کی اپیل کی ہے۔