مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر میں کشمیری مہاجر پنڈتوں کا احتجاج جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں آج اکزیبیسن گراؤنڈ میں کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں کرائے پر رہائش پذیر مہاجر کشمیری پنڈت ملازمین نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کیا۔
اس موقعہ پر مہاجر کشمیری پنڈت ملازمین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے ان کی رہائشی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جبکہ وہ ایک دہائی سے کرایہ پر رہائش پذیر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے بار بار یقین دلایا کہ انہیں رہنے کے لیے گھر دیا جائے گا، لیکن ایک دہائی سے زیادہ گزر جانے کے باوجود بھی انتظامیہ کوارٹر دینے سے قاصر ہے۔
انہوں نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ ان کے لیے سرکاری کوارٹرز رہائش گاہ کے طور دیے جائیں تاکہ انہیں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔