ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے باوجود لاکھوں مالیت کے موبائل فونز چوری - پولیس اہلکار

دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس کے خوف نے لوگوں کو گھروں کے اندر محصور کر دیا ہے وہیں سرحدی ضلع راجوری میں لوگوں کو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ چوروں کا خوف بھی لاحق ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران لاکھوں مالیت کے موبائل فونز چوری

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 7:35 PM IST

سرحدی ضلع راجوری میں درمیانہ شب ایک موبائل شو روم سے چوروں نے تقریباً پانچ لاکھ کے قریب کا موبائل چوری کر لیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران لاکھوں مالیت کے موبائل فونز چوری

شو روم کے مالک نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ رات تقریباً تین بجے ان کو معلوم ہوا کہ ان کی دوکان میں چوری ہوئی ہے جبکہ دوکان پر پہنچے تو موقع پر ایک بھی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا۔

انہوں نے کہا پولیس اسٹیشن سے سو میڑ کے فاصلے پر اس شو روم کے قریب مزید دو دوکانوں پر چوروں نے ہاتھ صاف کیا جبکہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے پورے علاقے میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پولیس اہلکار کی اجازت کے بغیر کسی بھی شخص کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہے اس کے باوجود چور بے خوف و خطر چوری کر کے فرار ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.