مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کےضلع بارہمولہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے مدنظر میونسپل انتظامیہ کی جانب سے ضلع کے مختلف مقامات پر سینٹائزیشن کی مہم آج سے چلائی جا رہی ہے۔
کورونا کے پھیلاؤ کو مزید روک نے کے لیے قضیے کے تمام تر بازاروں میں آج جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے۔
بارہمولہ قصبے کے میونسپل پرسیڈنٹ عمر ککروں کا کہنا تھا کہ ضلع میں لگاتار کورونا کے کیسز میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ضلع میں دو دنوں تک دوکانیں بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، اور اس دوران بارہمولہ کے قصبے اور اس سے ملہک علاقوں میں سنیٹائیزیشن کا عمل جارہی رہے گا تاکہ اس مہلک مرض سے نجات مل سکے۔