ETV Bharat / state

اونتی پورہ: شرپسندوں کی زیارت گاہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش

author img

By

Published : Nov 26, 2019, 10:56 AM IST

Updated : Nov 26, 2019, 2:27 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں چند شرپسندوں نے میر سید محمد ہمدانیؒ کے زیارت گاہ کو نقصان پہچانے کی کوشش کی ہے۔

اونتی پورہ: شرپسندوں نے زیارت گاہ کو نقصان پہنچایا

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں چند شرپسندوں نے میر سید محمد ہمدانی (رح) کے زیارت گاہ کو نقصان پہچانے کی کوشش کی ہے۔

ڈسٹرک پولیس اونتی پورہ کے مطابق ترال کے کوثربل علاقے میں شرپسندوں نے میر سید محمد ہمدانی(رح) کے زیارت گاہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ایک پولیس اہلکار نے بیان میں کہا ' دیر رات تقریبا 11 بجے شرپسندوں نے کوثربل ترال میں میر سید محمد ہمدانی کے زیارت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں مسجد کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے جس میں خواتین نماز پڑھا کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ' مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے آگ پر فوری طور پر قابو پالیا۔'

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اونتی پورہ پولیس نے ترال علاقے میں لوگوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے الزام میں عسکریت پسند کے معاون کو گرفتار کیا تھا۔

Intro:Body:

Miscreants attempted to Damage the Shrine of Mir Syed Mohammad Hamdani (RA) at Kounsarbal, Tral.

Conclusion:
Last Updated : Nov 26, 2019, 2:27 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.