ETV Bharat / state

کشمیر میں شدید سردی کی لہر، سرینگر میں منفی 7 ڈگری درجہ حرارت - بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان

محکمہ موسمیات کے مطابق دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کشمیر میں شدید سردی کی لہر
کشمیر میں شدید سردی کی لہر
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 4:13 PM IST

وادی کشمیر میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ اپنے طاقت کا بھر پور مظاہرہ کر رہا ہے جس کے باعث لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کے بعد 22 جنوری کی شام سے موسم میں تبدیلی آنے کا امکان ہے جس کا سلسلہ 25 جنوری شام تک جاری رہے گا۔

جمعرات کو رات کے صاف آسمان کی وجہ سے وادی اور لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت جمعرات کو مزید گر گیا۔ جمعہ کے روز سے کشمیر کی پہاڑیوں اور میدانی علاقوں اور جموں کے بلند مقامات اور جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی ہلکی برفباری کا امکان ہے۔40 روزہ طویل سردی کا بادشاہ 'چلی کلان' 31 جنوری کو ختم ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہان ہے کہ 22 سے 24 جنوری تک بالائی و میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجہ کی برف باری ہو گی جبکہ جموں کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 23 اور 24 کو ہوائی سروس میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں فی الوقت سخت ترین سردی کے ایام چل رہے ہیں جنہیں کشمیری کلینڈر میں’چلہ کلان‘ کہا جاتا ہے۔ 40 روز پر محیط چلہ کلان21 دسمبر کو شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.