شوپیان: اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر سنجیو کمار بالیان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر موددی نے حکومت ہند کی تمام وزارتوں سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔ Minister Dr. Sanjeev kumar Balyan visited Shopian And Discuss On development Scheme
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یونین ٹیریٹری میں ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے بہت خواہشمند ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ مرکز نے ترقیاتی اسکیمز اور عوامی فوائد کے پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد UT جموں و کشمیر کے لوگوں کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کی حکومت مرکزی خطے جموں اور کشمیر کے تمام علاقوں کے درمیان مواصلاتی فرق کو ختم کرنے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے اور مرکز حکومت جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Unending woes of Fruit Growers: یاترا کے طرز پر سیب کے لئے شاہراہ کو کھلا رکھنے کا مطالبہ
انہوں نے فروٹ منڈی اگلر شوپیاں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر پھلوں سے لدے ٹرکوں کی رکاوٹ سے متعلق معلومات حاصل ہوئی ہے۔ اس سے کسانوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ ایک مسئلہ ہے لیکن وزیر نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو ٹریفک انتظامیہ، مرکز کے زیر انتظام حکومت کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔ Minister Dr. Sanjeev kumar Balyan visited Shopian And Discuss On development Scheme