جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے انتخابی حلقہ بجبہاڑہ میں قائم نائد محلہ میں آتشزدگی سے تقریباً دو مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے لیکن گھر میں رکھے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔
جانکاری کے مطابق بجبہاڑہ کے نائد محلے کے رہائش پذیر غلام نبی وگے کے گھر میں اس وقت افراتفری مچ گئی، جب مذکورہ شخص کے رہائشی مکان میں اچانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس آگ نے لاکھوں روپئے کی املاک کو نقصان پہنچادیا۔ موقع پر پہنچے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم تیز شعلوں نے ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
جب کہ آتشزدگی سے لاکھوں روپیے کی املاک کا نقصان ہوا ہے۔ اہل خانہ نے انتظامیہ سے امداد کی اپیل کی ہے۔