ETV Bharat / state

سرینگر میں ناکا پارٹی پر حملہ، پولیس اہلکار اور عام شہری زخمی - kashmir update

دارالحکومت سری نگر کے سازگری پورہ حول میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہو گیا۔

سرینگر میں ناکا پارٹی پر حملہ ، ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 1:10 PM IST

Updated : Dec 6, 2020, 1:19 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ناکا پارٹی پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار کے علاوہ ایک شہری زخمی ہوگیا ہے۔

سرینگر میں ناکا پارٹی پر حملہ

ضلع سرینگر کے سازگاری پورہ حول علاقے میں اتوار کے روز مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس ناکا پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہو گیا ۔

پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل فاروق احمد کے نام سے ہوئی ہے ، جس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے جبکہ زخمی شہری کی شناخت سفاکدل کے منیر احمد کے بطور ہوئی ہے۔ البتہ دونوں کو علاج کے لئے ایس کے آئی ایم ایس اسپتال منتقل کیا گیا اور بتایا جاتا ہے کہ وہ مستحکم ہیں۔

اس دوران حملہ آوروں کی گرفتاری کرنے کے لئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے ۔

Last Updated : Dec 6, 2020, 1:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.