پولیس اہلکار کے مطابق گذشتہ شام کو سکیورٹی فورسز نے پلوامہ کے گل بگ رتنی پورہ علاقے کو محاصرے میں لیا تھا اور تلاشی مہم شروع کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ دیر رات مذکورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے عسکریت پسندوں کے ایک معاون گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدہ معاون کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کیا گیا۔
پولیس اہلکار نے کہا کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
تاہم سرکاری طور پر گرفتار شدہ معاون کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی یہ واضح ہوا ہے کہ وہ کس شدت پسند تنظیم سے وابستہ ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔