ETV Bharat / state

Meri Miti Mera Desh Campaign میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت ترال اور اونتی پورہ میں پروگرامز کا انعقاد - جموں کشمیر کے پلوامہ سمیت دیگر اضلاع

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت ترال اور اونتی پورہ میں پروگرامز کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 2:31 PM IST

میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت ترال اور اونتی پورہ میں پروگرامز کا انعقاد

پلوامہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں کشمیر کے پلوامہ سمیت دیگر اضلاع میں میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت مختلف ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ضلع پلوامہ کے ترال میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔اس طرح کے پروگرامز 30 اگست تک تمام پنچایتوں اور بلاک سطح پر پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

ترال ٹاون میں میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے آج میری مٹی میرا دیش پروگرام منقعد ہوا، جس میں علاقے میں شہید ہوئے پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اور ان کے لواحقین کو اعزازات سے ساتھ نوازا گیا۔۔ اس موقعے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ساجد نقاش، سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفسیر ستیش کمار ، اور میونسپل کمیٹی ترال کے چیرمین منظور احمد خان نے مشترکہ طور پر قومی جھنڈا لہرایا۔ بعد میں اسکولی بچوں نے افسران کے ساتھ بس سٹینڈ ترال سے بٹ ناگ ترال ایک ترنگا ریلی بھی نکالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Meri Maati Mera Desh Campaign پلوامہ میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی

دوسرا پروگرام گوری پورہ اونتی پورہ میں منعقد ہوا جہاں مقامی سرپنچ محمد شفیع وانی جو کہ بھاجپا کے سینیر رہنما بھی ہیں نے میری مٹی میرا دیش پروگرام کے تحت شھید، ہوئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔دلناگ پارک ترال میں بھی اس حوالے سے ایک پروگرم منعقد ہوا جہاں تحصیلدار ترال سجاد اور صدر ایم۔سی ترال منظور خان نے ترنگا لہرایا اور وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شھدا کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر بتایا گیاکہ میری مٹی میرا دیش پروگرام ازادی کے امرت مہا اتسو کا ایک حصہ ہے تاکہ ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے جو وطن کی سالمیت کے لیے خود کو نچھاور کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.