ETV Bharat / state

Meri Maati Mera Desh Campaign میری مٹی میرا دیش مہم بڈگام میں اختتام پذیر - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت منعقدہ میری مٹی میرا دیش مہم آج بڈگام میں اپنے اختتام کو پہنچی۔ مقامی باشندوں نے اختتامی تقریب میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

میری مٹی میرا دیش مہم بڈگام میں اختتام پذیر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 2:30 PM IST

میری مٹی میرا دیش مہم بڈگام میں اختتام پذیر

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے تحت منعقدہ میری مٹی میرا دیش مہم اپنے اختتام کو پہنچی۔مقامی باشندوں نے اختتامی تقریب میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اختتامی تقریب پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) بڈگام اکشے لبرو نے امرت کیلاش یاترا کو جھنڈی دکھا کر ضلع کے تمام بلاکس اور میونسپل کمیٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایس کے آئی سی سی سرینگر کی طرف روانہ کیا جہاں سے وہ قومی دارالحکومت دہلی کی طرف روانہ ہوں گے اور جہاں سے وہ "امرت واٹیکا" تخلیق میں حصہ لینے کے لیے شامل ہونگے جو کہ نیشنل وار میروریل کے قریب ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے قوم کے بہادروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور قوم کے لیے ان کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کو یاد رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو انتہائی لگن اور ایمانداری کے ساتھ آگے بڑھانے پر زور دیا۔

فوج، پولیس اور دیگر نیم فوجی دستوں کے جوانوں کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، ڈی سی نے تمام سول محکموں کے افسران سے یہ عہد کرنے کی اپیل کی کہ وہ بھی عوامی خدمات کی فوری فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔

ڈی سی نے میری مٹی میرا دیش مہم میں عوام کی بھر پور شرکت کی حوصلہ افزائی کی اور ضلع کے نوجوانوں اور سول نمائندوں پر زور دیا کہ وہ دہلی میں اپنی بہترین پیشکش کریں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی نے کہا کہ آج ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی مختلف تقریبات کی ایک ماہ طویل تقریبات کے اختتام کو منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Debate On Police Role ترال کے ڈگری کالج میں مباحثے کا اہتمام

ایس ایس پی نے کہا کہ ان قربانیوں کا احترام کرنے کے لیے ہم تمام شہریوں کو حب الوطنی کے جذبے کو ابھار کر جینا چاہیے، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو قائم رکھنے اور معاشرے میں ایک دوسرے کے لیے بہتر زندگی گزارنے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.