ETV Bharat / state

بہار: 'ٹھیکہ پر کام کرنے والے طبی عملے کی مدد کی جائے'

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے ریاستی حکومت سے کورونا کی روک تھام کے لئے جدوجہد کر رہے ٹھیکہ پر کام کر رہے طبی عملوں کو بھی حوصلہ افزائی رقم دینے کا آج مطالبہ کیا ہے ۔

بہار میں ٹھیکہ پر کام کر رہے طبی عملوں کو بھی ملے حوصلہ افزارقم : تیجسوی

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 11:04 PM IST

یادو نے نیشنل ہیلتھ مشن امپلائز یونین کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے یہاں کہاکہ کورونا انفیکشن کے خلاف مستقل طبی عملوںکے ساتھ ٹھیکہ پر بحال ہزاروں طبی عملے بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہیں پورا یقین ہے کہ کورونا پر جیت یقینی ملے گی ۔

اپوزیشن لیڈر نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح کوروناکے خلاف لڑائی لڑنے والے مستقل طبی عملوں کو حکومت نے حوصلہ افزائی رقم دینے کی بات کہی ہے اسی طرح ٹھیکہ پر بحال طبی عملوں کو بھی حوصلہ ا فزائی رقم دی جائے ۔

انہوں نے ریاست میں زیادہ سے زیادہ کورونا جانچ مرکز بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پہلے کم سے کم ہر ڈویژن اور پھر ضلع میں جانچ مرکز قائم کیاجائے ۔

غورطلب ہے کہ بہار حکومت نے نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت نیشن چائلڈ ہیلتھ پروگرام ( آربی ایس کے ) کے 1637 اور مین اسٹریم میں کام کررہے 1384 آیوش ڈاکٹروں کے اعزازیہ میں اضافہ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی اس کے لئے 75 کروڑ 41 لاکھ روپے الاٹ بھی کر دیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.