ETV Bharat / state

گورنمنٹ شیخ العالم میموریل ڈگری کالج بڈگام میں مفت میڈیکل کیمپ - ینتالیس بٹالین سی آر پی ایف

گورنمنٹ شیخ العالم میموریل ڈگری کالج بڈگام میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔یہ کیمپ تینتالیس بٹالین سی آر پی ایف نے منعقد کیا۔

گورنمنٹ شیخ العالم میموریل ڈگری کالج بڈگام میں مفت میڈیکل کیمپ
medical camp in Badgam by army
author img

By

Published : Mar 15, 2021, 7:13 PM IST

اس دوران لوگوں کو مفت علاج کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔

پروگرام میں کئی بہت سے لوگوں نے حصہ لیا اور اپنا علاج کروایا۔ لوگوں نے آرمی کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کیمپ سے کافی فائدہ حاصل ہوا ہے۔

گورنمنٹ شیخ العالم میموریل ڈگری کالج بڈگام میں مفت میڈیکل کیمپ

پروگرام میں ضلع ہسپتال بڈگام سے ڈاکٹروں کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے مریضوں کا علاج کیا۔

اس دوران مریضوں کو جنرل چیک اپ کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر مریضوں اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کا علاج بھی کیا گیا۔

سی آر پی ایف نے کہا کہ وہ مختلف مقامات پر ایسے پروگرام منعقد کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو سہولت فراہم ہو سکے۔

سی آر پی ایف 43 بٹالئین کے کمانڈنٹ گوسوامی نے کہا کہ پروگرام میں لوگوں کا اچھا رد عمل دیکھنے کو ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ گاؤں دیہات کے لوگ جن کو میڈیکل کی سہولت فراہم نہیں ہو پاتی ہے ان کے پاس جا کر انہیں سہولت فراہم کی جائے اور ان کے علاج کا معقول نظم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی کی جانب سے اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.