ETV Bharat / state

وزارت خارجہ کے عہدیدار کور کمانڈر کی سطح پر ہونے والی میٹنگ میں شرکت کریں گے - وزارت خارجہ کے عہدیدار

مشرقی لداخ کے مولڈو کے مقام پر آج وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری بھارت چین کور کمانڈر سطح کی بات چیت کا حصہ بنیں گے جو پیر کی صبح 11 بجے سے شروع ہوگی۔

وزارت خارجہ کے عہدیدار کور کمانڈر کی سطح پر بات چیت کریں گے

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 7:02 AM IST

بتادیں کہ مولڈو چوشول کے مقام پر بھارتی فوج اور پی ایل اے کا فوجی بیس ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب وزارت خارجہ کا کوئی اعلی عہدیدار دونوں افواج کے مابین لیفٹیننٹ جنرل سطح کے فوجی مذاکرات میں حصہ لے گا۔

ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس فیصلے کی اہم وجہ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کی درست وضاحت کرنا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

چین کی طرف سے وزارت خارجہ کے کسی عہدیدار کی اس میٹنگ میں کوئی نمائندگی نہیں ہوگی کیونکہ بھارت کی جانب سے جس طرح سفارتکاری کی جا رہی ہے اس طرح چین کی جانب سے کسی طرح کی کوئی پہل نہیں کی گئی ہے۔

جبکہ لیہہ میں 14 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ بھارتی فوج کے وفد کی قیادت کریں گے جبکہ پی ایل اے کے جنوبی سنکیانگ فوج کے کمانڈر میجر جنرل لن لیو چینی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دونوں کور کمانڈر چشول مولڈو میں چھٹی بار ملاقات کریں گے، اس سے قبل ان کی ملاقات 6 جون ، 22 جون ، 30 جون ، 14 جولائی اور 2 اگست کو ہوئی تھی۔

رواں برس 2020 اپریل سے ہی بھارت چین کے درمیان حالات کافی کشیدہ ہیں۔ دونوں افواج کے مابین ہونے والے پرتشدد جھڑپ میں دونوں طرف سے متعدد فوجی اہلکار ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.