ETV Bharat / state

Ropeway Project ماتو ویشنو دیوی روپ وے پروجیکٹ، لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کیلئے کمیٹی کی تشکیل - jammu kashmir news

جموں میں ماتا ویشنو دیوی مندر تک روپ وے پروجیکٹ کے خلاف مقامی لوگوں نے کئی روز تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کے مطابق اس پروجیکٹ سے ان کے روزگار پر کافی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ Ropeway Project

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 19, 2023, 2:13 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ ماتا ویشنو دیوی مندر پر مجوزہ روپ وے پروجیکٹ پر کٹرا کے لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کی خاطر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹی اس پروجیکٹ کو شروع کرنے سے پہلے مقامی دکانداروں کی تجاویز لے گی۔واضح رہے کہ مجوزہ پرروپ وے پروجیکٹ کے خلاف مقامی دکاندار سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے واضح کیا کہ ماتا ویشنو دیوی مندر پر مجوزہ روپ وے پروجیکٹ کو شروع کرنے سے قبل مقامی دکانداروں کی آراء کو بھی ملحوظ نظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو پروجیکٹ شروع کرنے سے پہلے مقامی دکانداروں کی تجاویز لے گی۔

مزید پڑھیں: روپ وے پروجیکٹ کیلئے ٹینڈر کا عمل آخری مرحلے میں، منوج سنہا

انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی باشندوں کے خدشات کو دور کرنے کی خاطر تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔ منوج سنہا کے مطابق لوگوں کے جذبات و احساسات کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ 250 کروڑ روپیہ کی لاگت سے یہ روپ وے بنے گا۔ شرائن بورڈ عہدیدار کا کہنا ہے کہ روپ وے کی تعمیر سے جسمانی طور معذور افراد بھی ماتا ویشنو دیوی مندر پر حاضری دیں گے۔ واضح رہے کہ ماتا ویشنو دیوی مندر تک روپ وے پروجیکٹ پر مقامی لوگوں نے کئی روز تک احتجاج بھی کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ سے ان کی روزی روٹی پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.