کووڈ۔ 19کے پھیلاؤ کے پیش نظر لوگوں کو بچاؤ اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انڈین ریڈکراس نے ہندواڑہ میں ماسک تقسیم کیے۔
ریڈکراس سوسائٹی کے ممبرسید امتیاز نے کہا کہ ہر ایک باشندے کو ماسک فراہم کیا جائے گا۔
سید امتیاز نے کہا کہ اب تک ریڈکراس نے ضلع کپواڑہ ،ہندواڑہ اور ٹنگڈار میں 20 ہزار سے زائد ماسک مقامی لوگوں میں تقسیم کئے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب سے ضلع میں کووڈ19شروع ہوا تب سے انڈین ریڈکراس سوسائٹی نے یہ مہم شروع کی ہے اور آگے بھی جاری رہے گی۔
اس دوران سید امتیاز نے ڈپٹی کمشنر کپوارہ انشل گرگ اور ایڈین ریڈکراس سرینگر کے ہیڈ برانچ کا کافی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیں اس میں کافی مدد کی ہے ۔