چیمپئن شپ کا انعقاد جے کے اکیڈمی آف یونائٹڈ مارشل آرٹ ساؤتھ کشمیر کی جانب سے کیا گیا ۔
تین روزہ اس چمپئن شپ میں جنوبی کشمیر کے مختلف سرکاری و نجی اسکولوں کے 700طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں ۔
چمپئن شپ کے پہلے مرحلے کے تحت آج اننت ناگ کے آ کسفورڈ پریزنٹیشن اسکول میں قریب 150 بچوں نے مارشل آرٹ مقابلہ میں شرکت کی۔
چیمپئن شپ کا مقصد بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے انہیں بہتر پلیٹ فارم مہیا کرنا اور نوجوانوں کو منشیات و دیگر برائیوں سے دور رکھنا ہے۔
اس موقعہ پر مہمان خصوصی کو تہنیت پیش کی گئی ۔