محکمہ امور صارفین نے پیر کو قصبہ شوپیان کے مین مارکیٹ کا دورہ کیا ۔اس دوران غیر معیاری اور نامناسب قیمت پر اشیائے خوردنی بیچنے والے دکانداروں اور چھاپڑی فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
دورے کے دوران غیرمعیاری سبزی، پھلوں کو ضبط کرکے دکانداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
مقامی لوگوں نے محکمہ کی اس کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھ کر عوام کو راحت پہنچائی جائے گی۔