اس انتخابی منشور میں ریاست کی تعمیر و ترقی اور امن کی بات کی گئی ہے۔
انتخابی منشور کے اعلان کے وقتکانگریس پارٹی کےپارلیمانی امیدوار رمن بھلا اور وکرم آدتیہ بھی موجود تھے۔
غلام نبی آزاد نے کانگریس پارٹی نے پہلے بھی ریاست کی تعمیر و ترقی اہم کردار ادا کیا ہے، اور آئندہ بھی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پر سکیورٹی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گیتاکہ بیرونی سرحد سے کوئی ملک میں داخل نہ ہوسکے۔
انہوں نے دفعہ 370 اور 35 اے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 70 برس سے یہ ریاست کا حصہ ہے، اس کو کبھی نہیں ہٹایا جا سکتا ہے۔