ETV Bharat / state

جموں: فائرنگ میں ایک شخص زخمی، دو افراد گرفتار

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 6:16 PM IST

اس واقعے کے فورا بعد ہی زخمی شخص کے اہل خانہ نے جانی پور کے مقامی پولیس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

فائرنگ میں ایک شخص زخمی، دو افراد گرفتار

جموں شہر کے مین چوک پلورا میں ایک 25 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا جب اس پر دو افراد نے فائرنگ کردی جس کو بعد میں ایک ریوالور سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ہیپی جموال کو جموں شہر کے مین چوک پلورا کے قریب گولی مار دی گئی اور اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال لے جایا گیا۔

اس واقعے کے فورا بعد ہی زخمی شخص کے اہل خانہ نے جانی پور کے مقامی پولیس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ گرفتار شدہ افراد نے ہیپی جموال کو رقم دینے سے انکار کرنے پر ان پر حملہ کیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ایک ریوالور برآمد کرلیا۔

ادھر جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی سرگرمیوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اسپتال کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ' مجھے اپنی پولیس فورس پر مکمل اعتماد ہے اور ذمہ داران اس سے دور نہیں ہوں گے۔'

انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.