اطلاعات کے مطابق پڑوسیوں کے درمیان کسی معاملے پر تو تو میں میں ہوئی جس دوران ایک پڑوسی نے دوسرے پڑوسی پر کلہاڑی سے وار کر کے اسے زخمی کر دیا۔
زخمی کی حالت میں مذکورہ شخص کو بانڈی پورہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج کر کے سرینگر منتقل کر دیا۔
اسی دوران بانڈی پورہ پولیس نے معاملے کو درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔