ETV Bharat / state

جموں و کشمیر انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 8:56 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتے کے روز بڑے پیمانے پر رد و بدل کا حکم دیا ہے۔ اس کے تحت کشمیر کے تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل
جموں و کشمیر انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل

جموں و کشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے آج 13 اعلیٰ افسران کے تبادلے کا حکم جاری کیا ہے۔ ان تبادلوں میں چھ لوگوں کو ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے جبکہ دیگر سات مختلف محکموں کے ناظم، سیکریٹری سمیت دیگر عہدوں پر فائز کیے گیے ہیں۔

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے حکمنامے کے مطابق بھوپندر کمار کو ضلع بارہمولہ، انشل گرگ کو ضلع اننت ناگ، شری کانت بالا صاحب سسی کو ضلع شوپیان، مسرت السلام کو ضلع رامبن، راجیش کمار کو ضلع راجوری اور امام الدین کو ضلع کپواڑہ کا مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔

چودھری محمد یاسین جو ضلع شوپیان کے ڈپٹی کمشنر تھے ان کا تبادلہ کر کے نیشنل ہیلتھ مشن کا مشن ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔ ناظم زئی خان کو محکمہ صنعت و کامرس کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے، وہ ضلع رامبن کے ڈپتی کمشنر تھے۔

غلام نبی یتو جو ضلع بارہمولہ کے کمشنر تھے انہیں محکمہ سیاحت کا ناظم مقرر کیا گیا ہے۔ وہ نثار احمد کی جگہ وہاں تعینات کئے گئے ہیں جن کو جموں وکشمیر ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا مینیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔

محمود شاہ جو محکمہ صنعت میں ناظم کے عہدے پر تعینات تھے ان کو محکمہ ہینڈلوم میں بطور ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ پہلے اس عہدے پر مسرت السلام تعینات تھے۔

کلدیپ کرشن سدا جو ضلع اننت ناگ کے کمشنر تھے ان کو محکمہ مال میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ محمد نذیر شیخ جو ضلع راجوری کے کمشنر تھے ان کا تبادلہ کر کے محکمہ امور صارفین کا ایڈیشنل سیکرٹری بنا دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.