مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج مختلف مقامات پر مہاراجا ہری سنگھ کا 127 یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ سیاسی و سماجی رہنماؤں نے مہاراجہ کی سیاسی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع سے ڈوگرہ صدر سبھا کی جانب سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر گلچین سنگھ بھی اس پروگرام میں شریک رہے۔
انہوں نے مہاراجہ کے یوم پیدائش پر چھٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ یہ دن جموں و کشمیر کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ اس لیے اس موقع کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے چھٹی کا اعلان کیا جانا چاہیے۔