ETV Bharat / state

'تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کیا جائے'

author img

By

Published : Nov 2, 2019, 4:11 PM IST

Updated : Nov 2, 2019, 8:24 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔

'تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کیا جائے'

گریش چندرا مرمو نے دورے کے دوران تمام انتظامی سیکرٹریز اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ میٹنگ کرکے انہیں تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی صلاح دے دی ہے۔

چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے میٹنگ کے دوران سیکریٹریز کے ساتھ لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ تعارف کرایا۔

لیفٹٹنٹ گورنر نے افسروں کے ساتھ متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا جن میں جموں وکشمیر میں طبی نگہداشت کے بنیادی ڈھانچے اور 108 ایمبولنس سروس کے کام کاج ، بجلی کی سپلائی اور مانگ میں تفاوت کو دورکرنا، سیاحتی سیکٹر کو بڑھاوا دینا ، زراعت اور اس سے منسلک سیکٹروں کو فروغ دینا ، غذائی اجناس کی دستیابی اور موسم سرما کے لئے تیاریوں جیسے معاملات شامل ہیں۔ انہوں نے سیکرٹریوں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو موثر اور فعال خدمات فراہم کریں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے دستیاب وسائل بالخصوص مرکزی معاونت والی اسکیموں کے لئے مختص رقومات کے بروقت تصرف کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ لوگ بنیادی سطح پر ان سکیموں سے استفادہ کرسکیں۔

انہوں نے سیکرٹریوں کو صلاح دی کہ وہ مکمل شفافیت ، لگن اور پُر عزم طریقے پر کام کریں تاکہ عوام کی بہبودی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے جموں وکشمیر کو امن اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرانے کے لیے افسروں کا تعاون طلب کیا۔

دریں اثناء مرمو نے یہاں راج بھون میں مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے وجود میں آنے کی یاد میں ڈیپارٹمنٹ آف پوسٹس جے اینڈ کے سرکل کی طرف سے تیار کردہ ایک سپیشل کور جاری کیا ۔ چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جموں اینڈ کشمیر سرکل پی ڈی چیرنگ اس موقعہ پر موجود تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس تاریخی موقع پر ایک بامعنی خصوصی کور تیار کرنے کے لئے محکمہ ڈاک کی ستائش کی۔

Intro:Body:

Lt Governor of UT of JandK visit secretariat in srinagar

Conclusion:
Last Updated : Nov 2, 2019, 8:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.