ETV Bharat / state

شوپیان میں مسلسل لاک ڈاؤن : جنتا کرفیو - وزیر اعظم نریندر مودی

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 4 کیسز سامنے آنے کے بعد مختلف اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

lockdown
lockdown
author img

By

Published : Mar 22, 2020, 5:55 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں انتظامیہ کی طرف سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔ دکانیں بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔

شوپیان میں مسلسل لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر ملک بھر میں آج صبح سات بجے سے جنتا کرفیو ہے۔ اتوار ہونے کی وجہ سے لوگوں نے گھروں میں ہی رہنا مناسب سمجھا ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کے جنتا کرفیو کی حمایت میں دیگر سیاسی رہنماؤں نے حمایت کی ہے اور لوگوں سے کورونا وائرس کے خلاف سب کو مل کر لڑنے کی درخواست کی ہے۔

وہیں قومی شاہراہ ویران ہے۔ راجستھان، گجرات، ہریانہ، اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں نے اس وائرس کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

وادی کے دیگر اضلاع کی طرح جنوبی ضلع شوپیان میں بھی آج کرفیو نافذ رہا تمام تر دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے اور سڑکوں پہ آمد و رفت ٹھپ رہی۔

گزشتہ روز انتظامیہ نے وادی میں کورونا وائرس کے مد نظر کچھ اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے عوام کو آج اپنے ہی گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت دی تھی اور آج صبح سے ہی پورا شہر ویران نظر آرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.