ETV Bharat / state

Locals Of Ichoo Demands AAY Ration Cards: اننت ناگ میں محکمہ صارفین کی بڑی لاپرواہی - محکمہ صارف نے غریب خاندانوں کو اے پی ایل کارڈ فراہم کیا

اننت ناگ میں محکمہ امور صارفین کی بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ یہاں غریب مزدوروں کو اے اے وائی راشن کارڈز کے بجائے اے پی ایل زمرے میں شامل کرکے راشن کارڈ فراہم کئے گئے ہیں جس سے وہ شدید پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ Locals Of Ichoo Demands AAY Ration Cards

اننت ناگ میں محکمہ صارفین کی بڑی لاپرواہی

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 5:12 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھو وائلو گاؤں میں تقریبا پچاس خاندان مقیم ہیں جو محنت مزدوری کرکے اپنا گھر بار چلاتے ہیں، وہیں محکمہ امور صارفین نے سبھی کنبوں کو بی پی ایل زمرے میں شامل کرنے کے بجائے اے پی ایل Above Poverty Line زمرے میں شامل کرکے کارڈ فراہم کیا ہے جس میں پیشہ مزدوری لکھا ہوا۔

محکمہ امور صارفین کی اس غلطی سے مقامی لوگوں کو راشن، چینی اور دیگر اشیاء خردنی مہنگے داموں میں خریدنا پڑرہا ہے جس سے وہ شدید پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ consumer department provided APL card to poor families

ویڈیو

اس سلسلے مقامی مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں روزگار کے مواقع کم ہیں۔ جبکہ کثیر آبادی کا بیشتر حصہ مزدور طبقہ سے وابستہ ہیں، جو محنت، مشقت کرکے بڑی مشکل سے اپنے اہل خانہ کے تئیں دو وقت کی روٹی جٹا پاتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ انہوں نے کئی بار محکمہ امور صارفین اور سب ضلع انتظامیہ کوکرناگ کو اس غلطی سے روبرو کرایا ہے، تاہم انتظامیہ نے ہر بار اسے درست کرانے کی یقین دہانی کراتی ہے لیکن اس پر کارروائی نہیں کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:

اس معاملے کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے محکمہ امورِ صارفین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولی محمد سے بات کرنا چاہا، لیکن مذکورہ آفیسر کیمرا پر بات کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ علاقے کے ٹی ایس او سے معاملے کی رپورٹ طلب کرکے جلد ہی کارروائی کریں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.