ETV Bharat / state

'کشمیری ہو کر بھی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں دشواریاں کیوں؟'

جموں و کشمیر میں غیر مقامی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے تو وہیں وادی کشمیر کے مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ انہیں سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

'کشمیری ہوکر بھی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں دشواریاں کیوں؟'

author img

By

Published : Jul 5, 2020, 1:10 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کنی پورہ چھترگام کے رہنے والے شاہد خان نے کہا ہے کہ انہیں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے پڑ رہے ہے۔ چکر کاٹنے کے باوجود بھی اُن کے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔

شاہد خان کا کہنا ہے کہ وہ سرینگر کے کوکر بازار علاقے میں رہتے تھے اس لئے انہھوں نے علاقے کے تحصیلدار سے اپنے شہری ہونے کا تصدیق نامہ حاصل کرنے کے بعد ضلع بڈگام کے تحصیلدار سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لیے رجوع کیا۔

ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں دشواریاں کیوں

انہوں نے کہا کہ 'تاہم ان کے دستاویز کو ناکافی مانتے ہوئے تحصیلدار نے مقامی شہری ثابت ہونے کے لیے مزید دستاویزات طلب کئے۔'

شاہد نے مزید کہا کہ ' کشمیری ہونے کی تمام دستاویزات میں بجلی بل سے لیکر راشن کارڈ تک سارے یہاں کے پشتنی باشندہ ہونے کے ثبوت پیش کئے. تاہم تحصیلدار ان سب کے باوجود بھی مطمئن نہیں ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.